14 مارچ، 2025، 2:56 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85778119
T T
0 Persons

لیبلز

پابندیاں اور دھونس دھمکیاں ایران کے ایٹمی موضوع کا حل نہیں، چین

تہران/ ارنا- چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ما‏ئو ننگ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایران، روس اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کی نشست کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک کے نمائندوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے تفصیل سے گفتگو کی اور زور دیکر کہا کہ اس موضوع کو سیاسی اور سفارتی راستوں سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران، روس اور چین کے نائب وزرائے خارجہ نے مغربی فریقوں کو پابندیوں، سیاسی دباؤ، فوجی دھمکیوں اور ہر اس اقدام سے دور رہنے کی تجویز دی جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بیجنگ بھی اس بات کا قائل ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو پابندیوں اور دھمکیوں سے حل کرنا ناممکن ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .